منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2019

ڈی جی ریڈیو ثمنیہ وقار اور ایس ڈی فیاض کیانی کا مہمانوں کا شاندار خیر مقدم


اسلام آباد ( وقائع نگار ) ڈی جی ریڈیو پاکستان ثمنیہ وقار اور ایس ڈی اسلام آباد محمد فیاض کیانی عیدمیلادالنبیؐ کی تقریبات کے سلسلے میں ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویثرن کے اشتراک سے منعقدہ کل پاکستان مقابلہ نعت خوانی کے مہمانوں کا ہال کے باہر شاندار انداز میں خیر مقدم کیا ہے اور تقریب کے اختیام تک وہ شرکاء کے درمیان موجودرہے ہیں وزیر مذہبی امور اور وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ڈی جی ریڈیو پاکستان ثمنیہ وقار اور ایس ڈی اسلام آباد محمد فیاض کیانی نے بڑی عزت اور توقیر کے ساتھ نوزا گیا ہے اور انکو پورے پروٹوکول کے ساتھ لایا گیا تو شرکا ء تقریب نے بھی انکا بھرپور خیر مقدم کیا ہے اس موقع پر ہال بڑی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا اور تقریب کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات اس بات کی عکاسی کررہے تھے کہ ڈی جی ریڈیو ثمنیہ وقار اور ایس ڈی محمد فیاض کیا نی نے اس تقریب کے انعقاد کے لیے اپنا دن رات ایک کیا ہے اور اسکی خصوصی تیاریوں میں انکو اپنی ٹیم کی بھی پھرپور سپورٹ حاصل رہی ہے جس پر وفاقی وزیر مذہبی اور ڈاکٹر نورالحق قادری اور وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ہرسال مقابلہ نعت خوانی منعقد کرنے پرریڈیوپاکستان کو مبارک باد بھی دی ۔
خیر مقدم

© Copyright 2019. All right Reserved