پیر‬‮   11   ‬‮نومبر‬‮   2019

اپوزیشن رہبر کمیٹی کے کنونیر اکرم درانی آج نیب طلب

غیرقانونی بھرتیاں اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس,21نومبرتک ضمانت پرہیں
اسلا م آباد (نیوزایجنسی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اورسابق وزیر اعلی اکرم درانی کیخلاف غیرقانونی بھرتیاں اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے آج پھر چوتھی بار طلب کر لیا، غیر قانی بھرتی کیس میں دو سرکاری افسر بھی گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ سابق ویزاعلیٰ 21نومبر تک عبوری ضمانت پر ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی اکرم درانی کیخلاف غیرقانونی بھرتیاں اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب راولپنڈی نے آج طلب کر لیا، یہ اکرم درانی کو چوتھی بار طلب کیا گیا ہے، غیر قانی بھرتی کیس میں دو سرکاری افسر بھی گرفتار ہو چکے ہیں، گرفتار ہونے والوں میں مختار بخش اور عاطف ملک شامل ہیں،نیب ذرائع کے مطابق مختار بادشاہ پی ڈبلیو ڈی کے چیف ایڈمن آفیسر ہیں ،ملزمان نے بھرتیوں میں غیر قانونی طریقے سے بھرتیاں کی تھیں ۔سابق ویزاعلیٰ 21نومبر تک عبوری ضمانت پر ہیں۔
طلب

© Copyright 2019. All right Reserved