پیر‬‮   11   ‬‮نومبر‬‮   2019

منی لانڈرنگ کیسز ،ایف آئی اے کمیٹی کی اہلیت پرسوال اٹھنے لگے

کمیٹی میں شامل افراد بڑی سیاسی جماعت سپورٹر کے منظور نظر ہیں،ذرائع
ڈپٹی ڈائریکٹرجواد علی ٹیم کے انچارج مقرر،تنویر لنگڑیال ،غلام عباس ودیگر شامل ہیں



اسلام آباد ( زمان مغل سے ) فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس، منی لانڈرنگ ( ایف اے ٹی ایف، ایم ایل ) کے متعلقہ کیسز اور انکوائریوں کیلئے ایف آئی اے کی جانب سے بنائی گئی پانچ رکنی کمیٹی کی اہلیت پر سولات اٹھنے لگے ہیں ،ایف آئی اے نے ڈپٹی ڈائریکٹرجواد علی کو ٹیم کا انچارچ مقرر کیا گیا ہے ،حماد الرحمان کی جانب سے جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق جواد علی ڈپٹی ڈائریکٹر ، تنویر احمد لنگڑیال اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ، سب انسپکٹر غلام عباس ، سب انسپکٹر مدثر خورشید اور عبد الوکیل سب انسپکٹر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ جو کمیٹی فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس، منی لانڈرنگ ( ایف اے ٹی ایف، ایم ایل ) کے لئے بنائی گئی ہے اس میں شامل افراد کو بلا کر ان میں کتنے لوگوں نے منی لانڈرنگ سمیت متعلقہ معاملات کے مقدمات کی انکوائر یاں اور مقدمات کی تفتیش کی ہے،کبھی ان لوگوں نے ہنڈی حوالہ کا ریڈ کیا ہو کوئی بنک انکوائری یا تفتیش کی ہو ،ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ہے کمیٹی میں شامل افراد ایک ایسے شخص کے منظور نظر ہیں جو ملک کی بڑی سیاسی جماعت کا بہت بڑا سپورٹر ہے اور محکمے کی باتیں سیاسی جماعت کے اعلی ٰقائدین کو بتایا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کو چاہیے کہ فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس، منی لانڈرنگ ( ایف اے ٹی ایف، ایم ایل ) کے متعلقہ کیسز اور انکوائریوں کیلئے ایف آئی اے کی جانب سے بنائی گئی 5رکنی کمیٹی کے ارکان کے انٹرویوز کریں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے ۔
ایف آئی اے

© Copyright 2019. All right Reserved