بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2019

راہداری کھلنے پر سکھ خوشی سے نہال،جالندھر میں پاکستانی پرچموں کی بہار

راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت دی جائے، سدھو کا سرکار کو خط



نئی دہلی، جالندھر( نیوز ایجنسی) کرتارپور راہداری کھلنے پر سکھ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، بھارتی شہر جالندھر میں پاکستانی پرچموں کی بہار آگئی، وجے کالونی میں کئی گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا بھارتی حکومت نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کے افتتاح میں شرکت کے لئے اجازت دینے میں پس و پیش کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے نوجوت سنگھ سدھو کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دے رکھی ہے۔تفصیلات کے مطابق کرتار پور میں گردوارے کے فقیدالمثال افتتاح کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، بھارتی حکومت سابق کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو کے لئے ولن بن گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے سدھو کو اجازت دینے میں پس و پیش کررہی ہے۔افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے نوجوت سنگھ نے بھارتی حکومت سے اجازت کے لئے دوسرا خط لکھا، بھارتی وزیر خارجہ سبرامنئیم جے شنکر کو ایک ہفتے میں دوسرا خط بھیجا گیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ گوردوارہ کرتارپور صاحب کے درشن اور افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت دی جائے، کرتارپور راہداری کے ذریعے نو نومبر کو جانا چاہتا ہوں، کرتارپور سے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تو واہگہ سے جانے دیا جائے تاہم بھارتی حکومت نیسدھو کو تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔
سکھ خوش

© Copyright 2019. All right Reserved