پیر‬‮   11   ‬‮نومبر‬‮   2019

مولانا کے بیانیہ سے ملک کو نقصان پہنچےگا،فواد چوہدری

دھرنے کی قیادت گھر بیٹھ کر حلوے کھارہی ہے، شرکاء خوار ہورہے ہیں
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے البتہ مولانا فضل الرحمان کے بیانیہ سے ملک کو ضرور نقصان پہنچےگا ،ان کا کہنا تھا دھرنے کی قیادت گھر بیٹھ کر حلوے کھارہی ہے اور دھرنے کے شرکاء خوار ہورہے ہیں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی آمرانہ نظام نہیں ہے جمہوریت ہے سب کو دھرنے کی آزادی ہے لیکن افسوس ہوتا ہے تیز بارش میں لوگ بیٹھے ہیں اور لیڈر شپ گھر بیٹھ کر حلوہ کھا رہی ہے ۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ ہمیں حکومتی امداد کی ضرورت نہیں ہے مولانا غفورحیدری بارش میں اپنے گھر بیٹھے رہے اور شرکاء خوار ہوتے رہے یہ لوگ خود امداد میں رکاوٹ ہیں۔ ان کا کہنا تھا دھرنے والوں سے پوچھا گیا آپ کیا چاہتے ہیں تو انہوں نے کہا اور کنٹینرز لگا دیں تاکہ سرد موسم میں سو سکیں۔ نوزشریف کی صحت سے متعلق فواد چوہدریکا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پورے ہوں لیکن میاں صاحب سے گزارش ہے کہ ہمارے پلیٹ لیٹس پر رحم کریں ، فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق تشویش میں ہیں کہ لوگ بیماری کی حالت میں ہسپتال جاتے ہیں اور یہ گھر جاتے ہیں۔
فواد چوہدری

© Copyright 2019. All right Reserved