اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2019

شہداء زلزلہ کے سلسلہ میں ہائیر سیکنڈری سکول د واریاں میں دعائیہ تقریب کا انعقاد


شہداء زلزلہ کے سلسلہ میں ہائیر سیکنڈری سکول د واریاں میں دعائیہ تقریب کا انعقاد
مظفرآباد(نمائندہ خصوصی) شہداء زلزلہ کے سلسلہ میں بہائو الدین بہار ہائیر سیکنڈری سکول د واریاں میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ کاتب اعوان نے کی ۔ تقریب میں عوام علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت ۔ اس موقع پر پرنسپل ادارہ نے کہا کہ8اکتوبر 2005ء کے زلزلہ میں سکول کے شہید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا زلزلہ میں شہید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کو قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،یہ دن ہماری تاریخ میں المناک سانحہ ہے ،ماضی کے حصہ بننے کے باوجود اس کے اثرات ابھی تک باقی ہیں، ہم سے بچھڑنے والے ہمارے پیارے آج بھی ہمارے دلوں میں اپنا غم سموئے ہوئے ہیں اپنے خطاب میں کہا کہ قدرتی آفات کے بعد انسان کو اپنے اعمال کی جانب غور کرنا چاہیے ، آفات اور ناگہانی حالات میں پوری قوم کو یکجا ہونے کے تصور کو بہتر طور پر آگے لانا ہماری ترجیح ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved