بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لانی والی ہیں، سردار تسنیم


کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لانی والی ہیں، سردار تسنیم
جنگیں وسائل سے نہیں بلکہ جذبی ایمانی ، غیرت و حمیت سے لڑی جاتی ہیں
پلندری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممبر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار تسنیم احمد خان نے کہا ہے کہ ہندئو کے معتصابنہ رویہ نے برصغیر کو تقسیم کیا اور اب ہندستان کے ٹکڑے ہوں گے کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لانی والی ہیں بھارت معتصبانہ سوچ و عمل پوری دُنیا کے سامنے آچکی ہے ہندو انتہا پسند تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیا جائے گا جنگیں وسائل سے نہیں بلکہ جذبی ایمانی ، غیرت و حمیت سے لڑی جاتی ہیں معشیت اور جنگ کا کوئی تعلق نہ ہے اسلامی تاریخ اس کی شاہد ہے اور موجودہ تاریخ میں افغان طالبان کردار ہمارے سامنے ہے سوکھی روٹی کھا کر دُنیاوی سپر طاقت کو شکست دی اور نیٹو افواج کا مردانہ وار مقابلہ کیا اُنھوں نے مزید کہا کہ قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کی انتہاء کر دی ہے عالمی برادری ،انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ کو اب کس بات کا انتظار ہے آزادکشمیر کا بچہ بچہ جذبہ جہاد سے سرشار ہے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہم اپنے بھائیوں کی جنگ لڑنے کو تیار ہیںاُنھوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم نے جنوبی ایشیاء کو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے اور مسلمانوں کی نسل کشی نہ صرف جنیوا کنونشن اور دوسرے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ خود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کشمیر سے متعلق قرار دادوں سے بھی مکمل ا نحراف ہے اُنھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو جو بین الاقوامی پذیرائی اب حاصل ہوئی ہے وہ اس سے پہلے نہ تھی آج پورے ہندوستان میں وہ ریاستیں جو سپیشل حیثیت میں ہندوستان میں شامل تھی۔

© Copyright 2019. All right Reserved