بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

وفاقی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی، شوکت نواز


وفاقی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی، شوکت نواز
تحریک انصاف کی حکومت کو انتقامی کارروائیاں ختم کر کے مل کر بیٹھنا ہو گا
ڈونگی(نمائندہ اوصاف) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں نواز شریف کے جانثار ساتھی شوکت نواز نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میاں نواز شریف کو رہا کرے ملک کے موجودہ حالات میں میاں نواز شریف جیسے تجربہ کار سیاستدان کے مشورے موجودہ حکومت کے لیے راحت کی سانس ثابت ہو سکتے ہیں پاکستان میں جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ملک ایک بار پھر بحرانوں کا شکار ہو گیا ڈالر 100 سے156 پر چلا گیا جس سے مہنگائی کا ایسا طوفان پربا ہوا جس کو کنٹرول کرنا ناممکن ہو چکا ہے ان خیالات کاا ظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں نواز شریف کے جانثار ساتھی شوکت نواز نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا اور پاکستان کو آنکھیں دکھا رہا ہے ایسے حالات میں تحریک انصاف کی حکومت کو انتقامی کاروائیاں ختم کر کے مل کر بیٹھنا ہو گا تب ہی پوری دنیا میں ایک مضبوط پیغام جا سکتا ہے میا ں نواز شریف پاکستان کے تین مرتبہ وزیر اعظم رہ چکے ہیں حالات کو کیسے قابو میں کرنا ہے اس کا وہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت میاں نواز شریف کو رہا کرے اور ان کے تجربہ سے فائدہ اٹھائے ملک ایک پار پھر سے بحرانوں سے نکل کر اپنے پائوں پر کھڑا ہو جائے گا ۔

© Copyright 2019. All right Reserved