اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2019

شہداء زلزلہ کیلئے گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی میں دعائیہ تقریب


شہداء زلزلہ کیلئے گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی میں دعائیہ تقریب
چکسواری (سپیشل رپورٹر) 8اکتوبر 2005؁ء کے ہولناک زلزلہ کی 14 برسی کے موقع پرگورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی میں دعائیہ تقریب منعقدہوئی دعائیہ تقریب میں اساتذہ اورطلبہ نے شرکت کی زلزلہ 2005؁ء کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکرائی گئی تقریب سے انچار ج صدر معلم اللہ دتہ بسمل اور(ر) صدر معلم حاجی اخلاق احمددانش نے خطاب کیاتقریب سے جماعت ہشتم کے طالب علم ارمان علی نے زلزلہ کے حوالے سے تقریر کی قرآن خوانی کی گئی زلزلہ 2005؁ء اور24ستمبر2019ء کے زلزلہ کے شہداء کی درجات کی بلندی لواحقین سے اظہارتعز یت متاثرین کی جلدبحالی اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کے لئے دعاکرائی گئی انچارج صدر معلم اللہ دتہ بسمل نے دعاکرائی۔

© Copyright 2019. All right Reserved