اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2019

برنالہ ، بازاروں میں آوارہ اور خارش زدہ کتوں کی بھر مار ،عوام عدم تحفظ کا شکار


آوارہ کتے سکول جانے والے معصوم بچوں اور عوام علاقہ کے لئے دہشت کی علامت بن گئے، عوام پریشان
عوامی و سماجی حلقوں کا انتظامیہ سے آوارہ کتوں کے خاتمے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کرنے کا مطالبہ
برنالہ (تحصیل رپورٹر ) سب ڈویژن برنالہ کے بازاروں میں آوار ہ ،خارش زدہ کتوں کی بھرمار،آوارہ کتے سکول جانے والے معصوم بچوں اور عوام علاقہ کے لئے دہشت کی علامت بن گئے۔تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن برنالہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں خارش زدہ ،کیڑوں والے کتے خوف اور دہشت کی علامت بنے ہوئے ہیں یہ آوارہ اور خارش زدہ کتے گھروں اور دکانوں میں گھس جاتے ہیں ۔جس کی وجہ سے ایک طرف خوف اور دہشت پھیلی ہوئی ہے تو دوسری طرف ان کیڑوں والے کتوں سے بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔سکول و جانے والے طلبہ اور بچے بھی ان کتوں سے سخت پریشان ہیں ۔کیونکہ یہ آوارہ کتے راستوں میں کھڑے ہوتے ہیں ۔اور ہر آنے جانے والے پر بونکتے ہیں۔جس کی وجہ سے بچے اور طلبہ و طالبات عدم تحفظ کا شکار ہیں۔عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان آوارہ کتوں کے خاتمے کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے ۔تاکہ عوام جس عدم تحفظ کا شکار ہیں وہ اس سے نجات حاصل کر سکیں۔

© Copyright 2019. All right Reserved