جمعرات‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2019

طالبعلم دانش حنیف کا اعزاز


طالبعلم دانش حنیف کا اعزاز
باغ (نمائندہ اوصاف )انجمن تاجران آل آزاد کشمیر کے چیئرمین و سابق صدر انجمن تاجران باغ خان محمد سلیم خان نے چنار ڈگری کالج کے پرنسپل اور سٹاف کو مبارکبا دی ہے کہ اس ادارہ کے ہونہار طالب علم دانش حنیف نے بی ایس سی میں 723نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ انہوں نے ادارہ کے پرنسپل سید اظہر شاہ گردیزی اور سٹاف کو دلی مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس ادارہ نے بچوں کی تربیت کے لیے دن رات محنت اور کوشش کی ہے اور یہاں کے بچے بہترین نمبرات لیکر نمایاں پوزیشن حاصل کر رہے ہیں جن پر ادارہ کے پرنسپل اور جملہ سٹاف مبارکباد کا مستحق ہے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved