جمعرات‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2019

کشمیری مسلمان سک سک کر مررہے ہیں، اقبال انقلابی


کشمیری مسلمان سک سک کر مررہے ہیں، اقبال انقلابی
ظلم و ستم کے باوجود کشمیری نوجوانوں کے ارادے جواں اور حوصلے بلند ہیں
بھمبر ( بیورورپورٹ)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے صدر اقبال انقلابی نے کہا ہے کہ کرفیو اور ظلم و ستم کے باوجود کشمیری نوجوانوں کے ارادے جواں اور حوصلے بلند ہیں 72 برس کے بھارتی جبر و استداد نے ان کے اندر چٹان جیسی مضبوطی پید اکردی ہے کشمیریوں نے لازوال قربانیوں کے ذریعے تنازعہ کو زندہ رکھے ہوئے ہے 72 سال میں ہمیں وقت نے پہلی دفعہ ایک قوم بنے کا موقع فراہم کیا ہے ہمیں اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک قوم ایک سوچ اور ایک آواز ہوجانا چاہیے اس کے سوائے کوئی راستہ نہیں جو ہمیں منزل مقصود تک پہنچاسکیں ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر اقبال انقلابی نے کشمیر کی موجود صورت حال پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اورضلعی صدر نے کہا کہ 42 روز سے بھارتی درندوں کے مظالم کی لرزہ خیز داستانیں سامنے آرہی ہیں بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اشیاء ضروریہ اور ادویات کی شدید قلت ہے حریت قیادت نظر بند ہے کشمیر کو جیل بنا دیا گیا ہے جنت نظیر وادی غم و الم کی دستایاں بنی ہوئی ہے کشمیری مسلمان سک سک کر مررہے ہیں کشمیر ی اقوام عالم کی بے حسی پر ماتم کررہے ہیں بھارتی حکومت کے اقدامات سے ان کی شناخت ان کا دین ، تہذیب و تمدن سخت خطرے میں ہے مقبوضہ وادی میں کشت خون کا بازار گرم ہے وادی کے گلی کوچے مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ہر آنے والا دن سے کشمیر یمسلمانوں کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے کشمیری خون کے نذرانے دے کر ایک نئی تاریخ رقم کررہے ہیں ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے آرمی چیف کے بیان سے کشمیری مسلمانوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں افواج پاکستان کی قربانیاں تاریخ کا ایک حصہ ہیں۔

© Copyright 2019. All right Reserved