بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو کلین سوئپ کردیا


دو کالم
آئی لینڈرز پہلے ہی دو ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز اپنے نام کرچکے ہیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)
تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا سری لنکا نے جیت کیلئے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 134 رنز بناسکی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا سری لنکا کے ابتدائی بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 58 کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم پانچویں وکٹ کی شراکت میں فرنینڈو اور شناکا نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں فرنینڈو کے شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ اوشاڈا فرنینڈو 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے گرین شرٹس کی جانب سے محمد عامر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا پاکستان نے میچ کیلئے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، فاسٹ بولر محمد حسنین، بیٹسمین عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ افتخاراحمد،حارث سہیل، عثمان شنواری کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے آئی لینڈرز پہلے ہی دو ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز اپنے نام کرچکے ہیں، سیریز کے پہلے دونوں ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کیا ٹی ٹوئنٹی میں آٹھویں نمبر پر موجود سری لنکا ٹیم نے نمبر ون رینک پاکستان ٹیم کو باآسانی دونوں میچز میں شکست دی اور سیریز بھی اپنے نام کی۔
کلین سوئپ

© Copyright 2019. All right Reserved