بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

فضل الرحمان کا اسلام آباد آنا خود کشی ہوگی،وزیر داخلہ

امید ہے مولانا نہرو کی صف میں کھڑا ہونا نہیں چاہیں گے،دھرنا نہیں دیں گے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے ایک بار پھر اپنی توپوں رخ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طرف موڑ دیا۔جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سے ہی سیاسی ماحول میں گرما گرمی بڑھ گئی ہے اور وفاقی و صوبائی وزراء کی جانب سے تنقیدی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد آنا خود کشی ہوگی، وہ یہاں نہیں آئیں گے اور پوری امید ہے دھرنا نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ 1947 میں 27 اکتوبر کو بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا تو کیا مولانا اسی تاریخ پر اسلام آباد پر قبضہ کرنے آرہےہیں؟ امید ہے مولانا نہرو کی صف میں کھڑا ہونا نہیں چاہیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی کے کہنے پر کوئی ماں کا لعل اس حکومت کو نہیں گراسکتا۔
وزیر داخلہ

© Copyright 2019. All right Reserved