بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

(اسلام آباد میں احتجاج، جھڑپیں لاٹھی چارج) تاجروں کے ایف بی آر سے مذاکرات ناکام ، دو روزہ ہڑتال کا اعلان

تاجروں کی سرینا چوک پرخار دار تاریں پھلانگنے اور ریڈ زون میں داخلے کی کوشش ، پولیس ٹوٹ پڑی ، مظاہرین کاپتھرائو
15 اکتوبر سے روزانہ ایک گھنٹہ، 28 اور 29 اکتوبر کو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی ،آل پاکستان انجمن تاجران

اسلام آباد ( سٹی رپورٹر )تاجروں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کیا جس دوران سرینا چوک پر روکے جانے پر پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے، پولیس نے لاٹھی چارج اور تاجروں نے جوابی پتھرا ئوکیا اور سرینا چوک پر لگی خار دار تاریں پھلانگنے اور ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کوفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے ٹیکسز، خرید و فروخت کیلئے شناختی کارڈ کی شرط اور مذاکرات میں حیلے بہانوں سے اکتائے ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر اسلام آباد میں احتجاج کیا۔ملک بھر سے آئے ہوئے تاجر ہاکی گرائونڈ میں جمع ہوئے جہاں سے شرکا نے ایف بی آر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرے کیلئے مارچ شروع کیا تو سرینا چوک پر انہیں روک دیا گیا۔اس دوران پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جبکہ تاجروں نے پتھرا ئوکیا اور سرینا چوک پر لگی خار دار تاریں پھلانگنے اور ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ بعد ازاں تاجروں نے سرینا چوک پر ہی دھرنا دے دیا جس پر پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی۔دوسری جانب تاجروں نے ایف بی آر حکام سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد 15 اکتوبر سے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنما اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ 15 اکتوبر سے روزانہ ایک گھنٹہ جبکہ 28 اور 29 اکتوبر کو 2 روزہ ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔ احتجاج میں صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ، چیئرمین خواجہ شفیق، جنرل سیکرٹری حافظ نعیم میر سمیت ملک بھر سے آئے تاجر نمائندوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت اور ایف بی آر معیشت دشمن پالیسیوں کو زبر دستی کارو باری طبقے پر نافذ کر نے سے گریز کر ے ،تاجروں کے چارٹر آف ڈیمانڈ اور مطالبات منظور نہ کیے گئے تو ملک گیر شٹر ڈاو ن کریں گے۔انھوں نے کہا شناختی کارڈ کے ذریعے خرید و فروخت کی شرط کا خاتمہ مرکزی تنظیم تاجران کی کال اور ہمارے دیے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ کی ملک بھر کی تمام تاجر تنظیموں نے بھی توثیق کر دی ہے۔
ہڑتال کا اعلان

© Copyright 2019. All right Reserved