بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

خیبر پختونخوا سمیت اسلام آباد 5.2 شدت کا زلزلہ

شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، گھروں سے باہر نکل آئے
پشاور، اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)پشاور، اسلام آبادمالاکنڈ،لوئردیراورگردونواح کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئےجس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش میں 180 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔تاہم تاحال کسی قسم کے نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی
زلزلہ

© Copyright 2019. All right Reserved