بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

خان پور میں ڈینگی وائرس سے آٹھ سالہ بچہ جاں بحق

کمشنر سے از خود نوٹس و ڈینگی سپرے کے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ
ہری پور (نمائندہ خصوصی)خان پور کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ ہلی گائوں میں خطرناک جان لیوا ڈینگی وائرس سے آٹھ سالہ بچہ جاں بحق ، والدین کی ایم ایس و ڈی ایچ او کو جھولیاں اٹھا کر بددعائیں ، جب کہ ووٹ لینے والے ایم پی اے ، ایم این اے بھی غائب، ضلع کو لاوارث چھوڑنے والے ضلعی انتظامیہ کے خلاف کمشنر ہزارہ سے از خود نوٹس و ڈینگی کے خاتمہ کے حوالہ سے ضلع بھر میں فوری سپرے کے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ ، اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ موجودہ ڈی ایچ او خالد سیف اللہ اور ایم ایس ڈاکٹر مشتاق تنولی جو کہ پچھلے کئی عرصہ سے سفارشی بنیادوں پر ہری پور میں ہی تعینات ہیں جن کی سستی و فرائض میں عدم دلچسپی اور مجرمانہ خاموشی کے باعث ضلع بھر میں ڈینگی سے اموات مسلسل ہو رہی ہیں
بچہ جاں بحق

© Copyright 2019. All right Reserved