بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

ہڑتال کرنیوالے 8 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری

ڈاکٹر جاوید خان،ڈاکٹر احمدزیب ،ڈاکٹر محمد صادق،ڈاکٹر راحیل اوردیگر شامل
پشاور(بیورورپورٹ)محکمہ صحت خیبرپختونخوانے صوبے کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اوردوسری طبی سہولیات سے غیرحاضری اوربائیکاٹ کرنے والے آٹھ ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں اور ان سے وضاحت طلب کرکے جواب ارسال کرنے کی ہدایت کردی ہے شوکاز نوٹس جاری کرنے کی منظور ی چیف سیکرٹری خیبرپختونخوانے دی ہے شوکاز نوٹس دینے والے ڈاکٹروں میں ڈاکٹر جاوید خان میڈیکل آفیسر ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی ملاکنڈ، ڈاکٹر احمدزیب میڈیکل آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس چارسدہ ،ڈاکٹر محمد صادق میڈیکل آفیسر کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ،ڈاکٹر راحیل شہزاد میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد، ڈاکٹر سلیم خان میڈیکل آفیسر ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد، ڈاکٹر رضوان کنڈی میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک، ڈاکٹر سراج الاسلام میڈیکل آفیسر ٹائپ ڈی ہسپتال کاٹلنگ مردان اور ڈاکٹر محمد فیصل خان میڈیکل آفیسر ایم ٹی آئی لیڈی ریڈنگ ہسپتال شامل ہیں ۔
شوکاز نوٹس

© Copyright 2019. All right Reserved