بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

حکومت قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے فنڈز جاری کرے،حیدر ہوتی

اصولوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،تورغر اوراےاین پی لازم وملزوم ہیں،گفتگو
اوگی(نامہ نگار)اے این پی کے مرکزی سینئرنائب صدراورسابق وزیراعلی خیبرپختون خواامیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ اے این پی کے نظریاتی کارکنان پارٹی کاسرمایہ افتحارہیں،اصولوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں جائیگاتورغراوراے این پی لازم وملزوم ہیں اورتورغرکے لوگوں نے ہرالیکشن میں اے این پی کوکامیاب کرکے باچاخان اورولی خان کے فلسفہ اورافکارونظریات سے اپنی محبت کاعملی ثبوت دیاہےان خیالات کااظہارانہوں نے اوگی چھجڑبالامیں تورغرسے ا ے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی لائق محمدخان کے بھائی گل محمدخان کی وفات پرلواحقین سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کے بعداے این پی تورغر،مانسہرہ کے عہدیداران وکارکنان سے گفتگومیں کیا،اس موقع پرلائق محمدخان،سابق تحصیل ناظم کنڈرحسن زئی سیدشہزادشاہ،اے این پی تورغرکے صدرزاہدخان،جنرل سیکرٹری اصغرخان،اے این پی ضلع مانسہرہ کے صدرسرورخان،جنرل سیکرٹری حلیم اللہ ،ماماگل،عزیزخان،نصیرخان ،ریاض خان،اکرم خان،شوکت حیات اوردیگررہنماء بھی موجودتھے،سیدشہزادشاہ اوراصغرخان نے امیرحیدرخان ہوتی کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاامیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ موجودہ حکومت نے جوقبائلی اضلاع قائم کئے ہیں ان کیلئے بجٹ سے 3فیصدحصہ کے دعوئے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں،جسکی وجہ سے پہلے سے مشکلات میں گھرے ضم نئے اضلاع کے لوگوں کی مشکلات میں مزیداضافہ ہوگیاہے،حکومت قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے وعدے کے مطابق فنڈزاورسہولیات فراہمی پرموثرعملدرآمدکرے۔
حیدر ہوتی

© Copyright 2019. All right Reserved