بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

بی آر ٹی میں تاخیر سے تاجر برادری کو نقصان ہو رہا ہے،سرحد چیمبر

کاروباری طبقے کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے،انجینئر مقصود
پشاور(بیورورپورٹ) سرحد چیمبر کے صدرانجینئر مقصود انور پرویز نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے کاروباری طبقے کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے بی آر ٹی کے منصوبہ میں تاخیر سے تاجر برادری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ دوسری جانب ٹیکسوں کی بھرما ر سے موجودہ کاروباربھی متاثر ہورہا ہے۔ پیہور ہائیڈل پاور جنریشن پراجیکٹ سے صنعتوں کو ویلنگ چارجزپر سستی بجلی کی فراہمی سرحد چیمبر کی بڑی کامیابی ہے۔ اس منصوبہ سے صوبہ میں انڈسٹریلائزیشن کو فروغ حاصل ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روزسرحد چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور ٹریڈرز الائنس فیڈریشن پشاور کینٹ کے صدر غلام بلال جاویدکی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پرسرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر شاہد حسین' نائب صدر عبدالجلیل جان' سابق نائب صدر حارث مفتی' ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جنید الطاف اور ارشد صدیقی' ٹریڈرز الائنس فیڈریشن پشاور کینٹ کے بانی صدر چوہدری شاہد غفور' سابق ایم پی اے عارف یوسف' حاجی نصیر'ثناء اللہ خان صراف' امین بابر' حسنین شیراز سمیت پشاور کینٹ کے تاجربھی کثیر تعدادمیں موجود تھے
سرحد چیمبر

© Copyright 2019. All right Reserved