بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

محکمہ ہیلتھ کے تین افسران کی فہرست حکومت کو ارسال

ڈاکٹر سراج،ڈاکٹر مقصود، ڈاکٹر صاحب گل شامل، ایک کو ڈائریکٹر آئی ایم یو لگایا جائیگا
پشاور(بیورورپورٹ)محکمہ صحت نے آئی ایم یو کے ڈائریکٹر کے خالی عہدے پر تعیناتی کیلئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تین افسران کی فہرست حکومت کو ارسال کردی گئی ہے جن میں سے کسی ایک افسر کو ڈائریکٹر آئی ایم یو لگایا جائیگا ذرائع نے بتایا کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ہسپتال ڈائریکٹر کے طور پر انتخاب کے بعد آئی ایم یو کے ڈائریکٹر کا عہدہ خالی پڑا ہے جس کی وجہ سے دفتری امور معطل پڑے ہیں لیکن اس سلسلے میں اب محکمہ صحت نے ڈائریکٹر کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا ہے اس مقصد کیلئے محکمہ صحت کے گریڈ انیس کے تین افسران یعنی ڈاکٹر سراج،ڈاکٹر مقصود احمد اور ڈاکٹر صاحب گل کے نام حکومت کو منظوری کیلئے ارسال کردئیے گئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے میں محکمہ صحت نے ڈاکٹر سراج کے حق میں نوٹ ارسال کیا ہے جس کی روشنی میں انکی تعیناتی کا قو ی امکان پیدا ہوگیا
سمری

© Copyright 2019. All right Reserved