بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

دو درجن سے زائد بیوروکریٹ ، متعدد پرنسپلز تبدیل

تبدیل ہونے والوں میں ایڈیشنل سیکرٹریز، اے سیز،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اوردوسرے افسران شامل
مختلف اضلاع میں گریڈ انیس اور اٹھارہ کے متعدد پرنسپلز بھی تبدیل، الگ الگ اعلامیہ جاری کردیاگیا
پشاور(بیورورپورٹ)صوبائی حکومت نے صوبے کی بیورو کریسی میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی ہے صوبے میں تعینات گریڈ 20 اور19 کے اعلیٰ افسران سمیت 2 درجن سے زائد افسران کے تبادلوں اورتعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں تبدیل ہونے والے افسران میں ایڈیشنل سیکرٹریز، اسسٹنٹ کمشنرز ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اوردوسرے افسران شامل ہیں الگ الگ نوٹی فیکیشن کے مطابق گریڈ بیس کے ایڈیشنل سیکرٹری آئی پی سی محمد ارشد کو ڈائریکٹر خیبرپختونخوا ہائیر ایجوکیشن اکیڈمی آف ریسرچ اینڈ ٹریننگ تعینات کردیاہے اسی طرح ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز عرفان اللہ کو مینجنگ ڈائریکٹر ایلیمنٹری ایجوکیشن فائونڈیشن سکولز ڈیپارٹمنٹ،رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی خیبرپختونخوا محمد علی شاہ کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان فارسٹ انسٹی ٹیوٹ پشاور ،ڈائریکٹر خیبرپختونخوا ہائیر ایجوکیشن اکیڈمی آف ریسرچ اینڈ ٹریننگ پروفیسر منور عالم کو ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ گریڈ اٹھارہ کے پی ایم ایس آفیسر محمد نوازخان کو ڈائریکٹر کلچر سے ڈائریکٹرسپورٹس ضم اضلاع ،سیکرٹری کے پی کے کمیشن ان سٹیٹس آف وویمن زکواۃاور عشر ڈیپارٹمنٹ شمع نعمت کو ڈائریکٹر کلچر خیبرپختونخوا تعینات کردیاگیاہے اسی طرح ایڈیشنل کمشنر بنوں شہاب حامد یوسفزئی کو رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز خیبرپختونخوا ،ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز محمد انور خان کو ڈائریکٹر جنرل (ایم اینڈ ای ) پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرایف اینڈ پی لکی مروت خالد محمود ایڈیشنل کمشنر بنوں، ڈپٹی کمشنر ہری پور عارف اللہ اعوان کو سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت ،کیپٹن ندیم ناصر ڈپٹی کمشنر ہری پور، صفیع اللہ خان ایڈیشنل سیکرٹری انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے ایڈیشنل سیکرٹری انوائرمنٹ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹرائبل ڈسٹرکٹ سائوتھ وزیرستان دی نواز کو سٹیبلشمنٹ ،ڈپٹی سیکرٹری آئی پی سی حمیداللہ کو ڈپٹی کمشنر ٹرائبل ڈسٹرکٹ سائوتھ ،فریداللہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹرائبل ڈسٹرکٹ ساوتھ وزیرستان،فہید اللہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹرائبل ڈسٹرکٹ سائوتھ وزیرستان، رحمت علی ڈپٹی سکیرٹری ہائیر ایجوکیشن کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، جان محمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان، نیاز محمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان سے سٹیبلشمنٹ رپورٹ ،زمین خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر اپر سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ،نعمان علی شاہ کو اسسٹنٹ کمشنر ٹرائبل سب ڈویژن لکی مروت سے اسسٹنٹ کمشنر ٹرائبل سب ڈویژن پشاور اور اسحاق احمد کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چار گاگرا بونیر تعینات کردیاگیاہے ۔
دریں اثنامحکمہ تعلیم خیبرپختونخوانے مختلف اضلاع میں تعینات گریڈ انیس اور اٹھارہ کے متعدد پرنسپلز کے تبادلوں اورتعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں محکمے کی جانب سے تبادلوں کے حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق گریڈ انیس کے پرنسپل اعجاز خان کو پرنسپل جی ایچ ایس ایس سرائے بالا دیر لوئر ،سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد عارف کوپرنسپل جی ایچ ایس ایس جان خان کلے خیبر،حمیداللہ پرنسپل جی ایچ ایس ایس لاسن تکرال مانسہرہ، عبدالحق پرنسپل جی ایچ ایس طوطاکان ملاکنڈ، ظفر ارباب عباسی پرنسپل جی ایچ ایس ایس چتہ باٹا مانسہرہ ،طاوس خان پرنسپل جی ایچ ایس ایس ماشا منصور لکی مروت، بخت اللہ شاہ پرنسپل جی ایچ ایس ایس ناری پلوس کرک، عارف اقبال پرنسپل جی ایچ ایس ایس چنائیی سوات ،گل ظہیر شاہ جی ایچ ایس ایس شہیدان بانڈہ کرک، فیاض حسین جی ایچ ایس ایس پبنی صوابی، سید حسین پرنسپل جی ایچ ایس ایس جلاکا میلہ اورکرزئی ،فضل محمد پرنسپل جی ایچ ایس ایس شیرمینگل دیر ،فریداللہ پرنسپل جی ایچ ایس ایس کوٹ نجیب اللہ ہری پور،سلطان محمد پرنسپل جی ایچ ایس ایس چلائینی مومند، نورعمل خان پرنسپل جی ایچ ایس ایس بازید خیل اورکزئی ، ریاض بہار پرنسپل جی ایچ ایس شگئی جمرود خیبر، شیر دراز خان پرنسپل جی ایچ ایس ایس میار جندول دیر لوئر شامل ہیں۔
افسران تبدیل

© Copyright 2019. All right Reserved