بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

کوہاٹ میں تباہی منصوبہ ناکام، خود کش جیکٹ برآمد

خود کش جیکٹ امرود کے باغات سے متصل زیر تعمیر مکان سے برآمد کی گئی
کوہاٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کوہاٹ پولیس نے تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔شہر کے علاقہ ریگی شینو خیل سے زیر زمین چھپایا گیا خود کش جیکٹ برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا ہے ۔خود کش جیکٹ ریگی شینو خیل کی آبادی میں امرود کے باغات سے متصل زیر تعمیر مکان سے برآمد کیا گیا ہے ۔پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے انتہائی مہارت سے بارودی جیکٹ ناکارہ بنا کر علاقے کو خوفناک تباہی سے بچالیا ہے۔خود کش جیکٹ کی بر آمدگی کے واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن شروع کر دیا بم ڈسپوزل سکواڈ کے ماہرین کے مطابق خود کش جیکٹ میں 10کلو گرام وزنی انتہائی مہلک بارود استعمال کیا گیا تھا جبکہ جیکٹ کے اندرہزاروں کی تعداد میں آہنی چھرے بھرے گئے تھے اور بارودی مواد ڈیٹونیٹنگ کارڈکیساتھ منسلک کیا گیا تھا
خود کش جیکٹ برآمد

© Copyright 2019. All right Reserved