بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

ہسپتالوں کی نجکاری نہیں ہونے دینگے، گرینڈ الائنس بنوں کا اعلان

حکومت میں تجربات کے نام پر صحت اور تعلیم کے شعبوں کو جو نقصان پہنچا ماضی میں مثال نہیں ملتی
پشاور کے احتجاج میں بھرپور شرکت کی جائے گی، ہیلتھ اتھارٹی بل واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا، مقررین
بنوں(بیورورپورٹ)گرینڈ ہیلتھ الائنس نے مطالبات تسلیم ہونے اور ہسپتالوں کی نجکاری سے متعلق ہیلتھ اتھارٹی بل واپس لینے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے پشاور کے احتجاج میں بھرپور شرکت کا اعان کردیا گرینڈ ہیلتھ الائنس بنوں کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بنوں میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے گرینڈ ہیلتھ الائنس بنوں کے وائس چیئرمین خیر اللہ خان،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اسرار الحق،پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے جی این کے صدر اسفندیار خا،ضلع لکی مروت پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر رشید احمد،ڈاکٹر ایوب نواز ودیگر مقررین نے کہا کہ حکومت نے اصاحات کے نام پر اداروں کا بیڑا غرق کردیا ہے اور موجودہ حکومت میں تجربات کے نام پر صحت اور تعلیم کے شعبوں کو جو نقصان پہنچا ہے ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی ،جائز مطالبات کیلئے احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں پر تشدد کرکے پی ٹی آئی حکومت نے ظلم کی نئی مثال قائم کی ہے مقررین نے کہا کہ حکومت نے صحت کے شعبے میں اصلاحات کا بل جلد بازی میں منظور کیا اور نہ تو ڈاکٹروں سے کسی قسم کی مشاورت کی گئی نہ ہی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا
گرینڈ الائنس

© Copyright 2019. All right Reserved