بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

شیراعظم خان

حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ، یوٹرن خان ہر بات پر یوٹرن لیتے ہیں لیکن مہنگائی پر کیوں نہیں لیتے
جے یو آئی کے آزادی مارچ میں اپوزیشن جماعتوں کی شرکت حکمرانوں کو گھر بھیجنے کے وارنٹ پر مہر ثبت ہوگی
بنوں(بیورورپورٹ)خیبر ختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حاجی شیراعظم خان وزیر نے کہا ہے کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے یوٹرن خان ہر بات پر یوٹرن لیتے ہیں لیکن مہنگائی اور مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر یو ٹرن نہ لینے کی قسم کھائی ہے لیکن اب حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے جے یو آئی کے آزادی مارچ میں اپوزیشن جماعتوں کی شرکت حکمرانوں کو گھر بھیجنے کے وارنٹ پر مہر ثابت ہوگی چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی ایک کال پر کارکن پورا ملک جام کردیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے ساتھ مشاورتی میٹنگ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے تاجر،ڈاکٹر،اساتذہ اور عوام سمیت تمام طبقہ نالاں ہے اور حکومت کی نا اہلی سے ڈاکٹرز،واپڈا ایمپلائز، اساتذہ اور ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے اور عمران خان کو سلیکٹ کرنے والے اور ووٹ دینے والے دونوں ہی پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ عوام،تاجر اور ملازمین کا حکومت پر اعتماد ختم ہونے کے بعد حکومت کا گھر جانا یقینی ہوگیا ہے اور یہ سال پاکستان تحریک انصفا کی حکومت کا آخری سال ثابت ہوگا
شیر اعظم

© Copyright 2019. All right Reserved