بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

سندھ میں 6 دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر

دہشت گردوں کے سر کی قیمت سکیورٹی اداروں کی سفارش پر مقررکی
کراچی (نیوز ایجنسی ) محکمہ داخلہ سندھ نے سورٹی اداروں کی سفارش پر 6 دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقررکردی، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے چھ دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کردی، دہشت گردوں کے سر کی قیمت سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر کی گئی، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن میں کہا گیا دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، دہشت گرد غلام مرتضی کے سر کی قیمت ایک لاکھ ، دہشت گرد فصل غنی عرف شفیق کے سر کی قیمت 20 لاکھ اور دہشت گرد منظوراحمد عرف بلال کیسر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق دہشت گرد رفیق عرف عبید اللہ کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے، دہشت گرد سمیع اللہ عرف ارشد کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور دہشت گرد جعفر عرف افتخار کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور انعام دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کو دیا جائے گا۔
6 دہشت گرد قیمت

© Copyright 2019. All right Reserved