جمعرات‬‮   28   مئی‬‮   2020
 
 

مظفر آباد ، ا ین ایس ایف کا غلام مغل کی گرفتاری کیخلاف بنک روڈ پر ا حتجاجی مظاہرہ


تصویرکسایتھ
مظفرآباد،این ایس ایف کے کارکن کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ
ا ین ایس ایف بنک روڈ پر ا حتجاجی مظاہرہ کیا،کامران مغل کی فوری رہائی کا مطالبہ
مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) جموں وکشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان نے این ایس ایف کے مرکزی رہنما ساتھی کی گرفتاری کیخلاف بنک روڈ پریس کلب کے سامنے ا حتجاجی مظاہرہ ۔ کارکنان نے پولیس اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی ۔اختجاجی مظاہرہ سے نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے قائدین توصیف خان،اظہر کاشف اور کامران عباسی نے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کامران مغل کی بلاجواز گرفتاری کو حدف تنقید بناتے ہوئے ان پر کاٹی گئی ایف آر کو فوری طور پر ختم کرنے اور غیر مشروط طور پر رہائی کا مطالبہ کیا۔مقررین نے پولیس اور انتظامیہ کو 24گھنٹے کا الٹی میٹم دیا بصورت دیگر تمام مرکزی شاہرائیں بند کر کے شدیداحتجاج کا عندیہ دے دیا۔ مظاہرے میں نوجوانوں سیاسی اور سماجی رہنما ذیشان عباسی بھی پہنچ گئے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انتظامیہ کو ہوش کے ناخن لینے کو کہا ۔اپنے خطاب میں ان کا مزید کہناتھا کہ کامران مغل کو فوری طور پر رہا کرتے ہوئے ان پر جو بے بنیاد مقدمات ہیں فی الفور ختم کریں ورنہ عوامی مذاحمت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔
ا حتجاجی مظاہرہ

 
 
© Copyright 2020. All right Reserved