بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

شعبہ ثقافت کیلئے1کروڑ روپے کےفنڈز مختص کئے جائیں، بلال بلوچ


شعبہ ثقافت کیلئے1کروڑ روپے کےفنڈز مختص کئے جائیں، بلال بلوچ
تحریک آزادی کشمیر کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی تنظیموں کو فنڈز دیئے جائیں
مظفرآباد(سٹی رپورٹر)آزاد کشمیر ایکڑز ایکوٹی کے جنرل سیکرٹری سینٹر آرٹسٹ بلال بلوچ نے وزیراعظم اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ ثقافت کیلئے1کروڑ فنڈز مختص اور تحریک آزادی کشمیر کو ثقافتی سطح پر لاہور،کراچی بڑی شہروں میں اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کریں ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سپورٹس و ثقافت کیلئے6کروڑ 50لاکھ جبکہ آزادکشمیر میں ٹوٹل85لاکھ مختص ہے جس میں بڑی رقم ٹیکس کٹوتی میں جارہی ہے۔حکومت آزادکشمیر ثقافت و سپورٹس کے شعبوں کو اہمیت دے مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات اور تحریک آزادی کشمیر کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ثقافت کے شعبہ اور فن و ثقافت کے فروغ کیلئے کام کرنے والی ثقافتی تنظیموں کو فنڈز فراہم کیے جائیں اس سلسلے میں سینئر قائدین اشتیاق احمد آتش،شہزاد لولابی اور سید علی اصغر معصوم جیسے آرگنائزرز کے زریعے چاروں صوبوں میں پروگرام پیش کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں۔
بلال بلوچ

© Copyright 2019. All right Reserved