بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

نوازشریف کی گرانقدرخدمات ہیں،اعجازیوسف



نوازشریف کی گرانقدرخدمات ہیں،اعجازیوسف
2013سے 2018ء تک میاں صاحب کے ہرمنصوبہ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی
راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی)ملک عزیزپاکستان کے لئے میاں نوازشریف کی گرانقدرخدمات ہیں۔جس شخص نے ملک کوایٹمی قوت ،سی پیک جیسے منصوبے اورلوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی دہشت گردی کاناسورختم کیامیاں نوازشریف نے ملک پاکستان کی بے پناہ خدمت کی ہے نوازشریف کے خلاف جتنے بھی مقدمات بنائے گئے ان میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ان خیالات کااظہارصدراتی مشیروصدرپاکستان مسلم لیگ ن پونچھ سرداراعجازیوسف ایڈووکیٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ان کامزیدکہناتھاکہ 2013سے 2018ء تک میاں نوازشریف کے ہرمنصوبہ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی لیکن لاکھ رکاوٹوں کے باوجودمیاں صاحب کے تمام منصوبے وقت سے پہلے پایہ تکمیل پہنچے ۔وطن پاکستان میں لاتعدادنئے کالجز،یونیورسٹیاں ،میٹرواورسی پیک جیسے میگاپراجیکٹس کوپایہ تکمیل تک پہنچائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف اورشہبازشریف ایک ہیں مخالفین حسدکی آگ میں جل رہے ہیں نوازشریف اورشہبازشریف کے بارے میں بیانات مایوس اورناکام ذہنوں کی پیدوارہیں۔جب ڈیل اورڈھیل کاچورن نہیں بکتاتودوبے مثال بھائیوں میں شرانگیزی کی جاتی ہے نالائق جھوٹی حکومت نوازشریف اورشہبازشریف کے متعلق بیانات پرچل رہی ہے ۔ماضی میں بھی شرپسندوں نے پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوئے مسلم لیگ ن ہمیشہ کی طرح قائدمحمدنوازشریف اورصدرشہبازشریف کی قیادت میں متحدہے۔
اعجازیوسف

© Copyright 2019. All right Reserved