جمعرات‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2019

محمد یوسف کو قتل کیا،جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے،سلیمان شاہ


محمد یوسف کو قتل کیا،جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے،سلیمان شاہ
انکوائری آفیسر قتل کو خود کشی کا نام دے رہے ہیں ،مقتول کے بھائی کی اپیل
مظفرآباد(سٹی رپورٹر)قتل کیس میں انصاف نہ ملنے پر مقتول محمد یوسف کا بڑا بھائی دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور آئی جی پولیس کو فوری نوٹس لینے کیلئے درخواست دیدی۔جو ڈیشنل کمیشن قائم کر کے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ ۔مقتول محمد یوسف کے بڑے بھائی مظفرآباد کے رہائشی سلیمان شاہ ولد احمد شاہ نے سینٹرل پریس کلب میں سائلین ڈیسک کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 10ستمبر2019ء کو مجھے اطلاع ملی کے میرے بھائی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کا ارتکاب کیاہے جب میں نے مضروب بھائی کی ظاہری حالت دیکھی تو واضح ہوا کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے۔اس کا گریبان چاک تھا قمیض کے بٹن ٹوٹے ہوئے تھے میں نے موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کی توجہ اس جانب مبذول کروائی۔مقتول کی بیوی نے اپنے بھائی ایاض،بیٹوں ،بھانجوں سے مل کر خون آلودہ کپڑے اتارنے اور چھیننے کی کوشش کی لیکن میں نے وہ کپڑے پولیس کے حوالے کئے ،مقتول کے جسم پر مبینہ گولی کا نشان،ناک پر شدید زخم ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔بازو کمر پر بھی مزاحمت کے اور زخم کے نشان تھے۔میں نے ان نشانوں بارے بارہا پولیس انسپکٹر شفیق،محمد رفیق،شہید الرحمان ،محمد اقبال، جو تحقیقات کر رہے تھے کو بتایا مگر اُنہوں نے نظر انداز کیا۔تھانہ پولیس نے سب نظر انداز کر کے خودکشی کی ایف آئی آر کاٹی،شہادتیں ضائع کی گئیں سارا عمل مشکوک بتایا گیا۔میرے بھائی کے بیوی کیساتھ گھریلو حالات بھی کشیدہ تھے۔میرا ایک خرید کردہ پلاٹ بھی ساز باز کر کے میری بھانجی کے نام انتقال درج کرا دیا گیا ۔سارے کیس میں جانبداری برتی گئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میرے بھائی کو قتل کیا گیا ہے ۔تحقیقات کیلئے جوڈیشنل کمیشن قائم کیا جائے اور مقدمہ کے انکوائری آفیسر کو تبدیل کیا جائے۔اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں کو ہالہ پار انصاف کیلئے دستک دوں گا۔
جوڈیشل کمیشن

© Copyright 2019. All right Reserved