اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2019

ادویات کی وافر مقدار میں فراہمی پر ڈی جی ہیلتھ کے شکر گزار ہیں،عوامی ایکشن کمیٹی ہجیرہ


ادویات کی وافر مقدار میں فراہمی پر ڈی جی ہیلتھ کے شکر گزار ہیں،عوامی ایکشن کمیٹی ہجیرہ
ہجیرہ(نمائندہ اوصاف) کنٹرول لائن پر قائم طبی مراکز میں ادویات کی وافرمقدارمیں فراہمی پر ڈی جی ہیلتھ کے شکرگزارہیں، جنھوں نے ذاتی دلچسپی لے کر کنٹرول لائن کے طبی مراکز میں ادویات کی فراہمی اوردیگرلوازمات کو یقینی بنایاان خیالات کا اظہار ایل اوسی گرینڈ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں سردارارشد محمود،شوکت بٹ ،سرداراسد مبارک، زاہدافضل، نسیم چغتائی اورعوامی حلقوں نے اپنے بیان میں کیامذکورہ رہنماوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر آئے روز گولہ باری کے نتیجے میں عوام مسائل زدہ ہیں، ڈی جی ہیلتھ نے تمام علاقوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا کنٹرول لائن کے مراکز میں ڈاکٹرز اوردیگرسٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے میں ڈی جی ہیلتھ سردارالطاف خان کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

ایکشن کمیٹی

© Copyright 2019. All right Reserved