اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2019

پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیاد ت میں دن بدن ایک مضبوط قوت بن رہی ہے


پیپلز پارٹی بلاول کی قیاد ت میں دن بدن مضبوط قوت بن رہی ہے،ولید اشرف
بھمبر ( بیورورپورٹ) ضلعی صدر پی پی پی بھمبر چوہدری ولید اشرف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیاد ت میں دن بدن ایک مضبوط قوت بن رہی اور آنے والا مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کے تمام ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے جتنا بھی دبایا جائے گا پیپلز پارٹی اتنی ہی مضبوط اور مقبول بن کر ابھرے گی انہوں نے کہا کہاحتساب بیورووفاقی حکومت کا آلہ کار بن چکا ہے محترمہ فریال تالپورکی غیر مناسب انداز میں گرفتاری خواتین کے تقدس کو پامال کیا گیا پرزور مذمت کرتے ہیں نیازی حکومت کی بوکھلا ہٹ اور انتقام کی انتہا ہے آصف زرداری پہلے بھی سر خرو ہوئے اب بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے آزادکشمیر میں ن لیگ کی حکومت سے سو اختلاف اپنی جگہ لیکن مسئلہ کشمیر کے لیے ہم سب تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہائی قابل مذمت ہیں۔
پیپلز پارٹی

© Copyright 2019. All right Reserved