بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

متا ثرین زلزلہ سرکاری ملازمین کے بلز اور قرضے معاف کئے جائیں ، ایپکا


تصویرکیساتھ
متا ثرین زلزلہ سرکاری ملازمین کے بلز اور قرضے معاف کئے جائیں ، ایپکا
ہاوس بلڈنگ ایڈوانس اور یوٹیلٹیز بلات سے پانچ سال تک استثنیٰ قرار دیا جائے، مطالبہ
میرپور(نامہ نگار) سرکاری ملازمین کی نمائندہ ریاست گیر تنظیم آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ( ایپکا)آزاد کشمیر نے حکومت آزاد کشمیر سے 24 ستمبر میرپور میں ہولناک زلزلہ سے متاثرہ سرکاری ملازمین کے ذمہ HBA ، یوٹیلٹیز بلات اور دیگر قرضہ جات معاف کرتے ہوئے تعمیرنو کے لیے ترجیح بنیادوں پر ہاوس بلڈنگ ایڈوانس کی ادائیگی کامطالبہ کیا ہے ، زلزلہ08 اکتوبر2005 ء کے متاثرین کی طرح ہاوس بلڈنگ ایڈوانس اور یوٹیلٹیز بلات سے پانچ سال تک استثنیٰ قرار دیا جائے زلزلہ سے متاثرہ گھروں کا سروے میں زمینی حقائق اور مسلسل آفٹر شاکس کو بھی مد نظر رکھا جائے ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر ایپکا آزادکشمیر راجہ محمد رشید نے میرپور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے جس میں ملازمین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ 24 ستمبر میرپور میں زلزلہ کی تباہ کاریوں نے جہاں سینکڑوں گھروں ، کاروباری مراکز ، کو زمین بوس کر دیا ہے وہاں30 کے قریب شہادتیں اور 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اوروزراء حکومت ذمہ دار ادروں کے سربراہان کی فوری آمد اور ہمہ وقت موجودگی سے متاثرین زلزلہ کو اطمنان حاصل ہوا وہان میرپور کی ضلعی ایڈمنسٹریٹر ، صحت عامہ نے اپنی ذمہ داریوں کو جس انداز اورخوبی سے نبھایا اس پر میرپور کے عوام اور سرکاری ملازمین خراج تحسین پیش کرتے ہیں
، ایپکا

© Copyright 2019. All right Reserved