جمعہ‬‮   29   مئی‬‮   2020
 
 

کشمیر میں دو ماہ سے زائد کرفیو بھارت نے جنگی جرائم کی تمام حدیں پار کردی


کشمیر میں دو ماہ سے زائد کرفیو بھارت نے جنگی جرائم کی تمام حدیں پار کردی ،اکرم پپو
بھمبر (بیورورپورٹ) صدر انجمن تاجران بھمبر چوہدری محمد اکرم پپو مقدم نے کہا ہے کہ دو ماہ سے زائد کرفیو نے کشمیریوں کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈال دیا اقوام عالم فوری نوٹس لیں اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دھشت گردی کا نوٹس لیتے ہوئے دو ماہ سے جاری کرفیو کا خاتمہ اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے ریاست ہر شخص بندوق اٹھا کر دشمن بھارت کے ساتھ لڑنے کو تیار ہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے بھارت نے جنگی جرائم کی تمام حدیں پار کردی ہیں ظلم وستم کے باوجود کشمیر ی عوام کے حوصلے بلند ہیں کشمیر کی موجودہ صورت حال امن پسند اقوام کے لیے لمحہ فکریہ ہے تینو ں ہفتوں سے کرفیو نافذ ، مقبوضہ کشمیر کو جیل بنادیا ہے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی ظلم ستم پر خاموشی تماشائی کی کردار ادا کررہے ہیں۔
جنگی جرائم

 
 
© Copyright 2020. All right Reserved