بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

عالمی یوم ڈاک کے حوالے سے جی پی او باغ میں تقریب


عالمی یوم ڈاک کے حوالے سے جی پی او باغ میں تقریب
باغ(نمائندہ خصوصی) عالمی یوم ڈاک کے حوالے سے جی پی او باغ میں ایک تقریب زیر صدارت سنیئر پو سٹ ماسٹر باغ خورشید احمد میں منعقد ہوا تقریب میں مختلف سکولوں کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی ان کے علاوہ ریٹائرڈفوجیوں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خورشید احمد سنیئر پوسٹ ماسٹر باغ نے شرکاء کو محکمہ ڈاک کی سروسز سے آگاہ کیا ارجنٹ میل سروس فیکس ،منی آرڈر ،الیکٹرونک منی آرڈر ،ویسٹرن یونین جیسی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی تقریب سے محمد شبیر اکبر ڈپٹی سنیئر پوسٹ ماسٹر ،محمد آصف پوسٹل اکاوٹنٹ اور محمد شکیل عباسی پوسٹماسٹر باغ نے بھی خطاب کیا شرکاء نے محکمہ ڈاک کی سروسز پر اطمنان کا اظہار کیا آخر میں سنیئر پوسٹ ماسٹر نے ڈائریکٹر جنرل یونیورسل پوسٹل یونین کا پیغام بھی سنایا ۔
عالمی یوم

© Copyright 2019. All right Reserved