بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

بھمبر،بیکری مالکان کا اشیاء کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ، انتظامیہ خاموش


خریداروں کی قوت خرید جواب دے گئی مٹھائی بیکریوں کی اشیاء کے نرخ بڑی بڑی کمپنیوں سے بھی زیادہ ہوگئے ،عوامی حلقے
سب ڈویثرنل مجسٹریٹ ایکشن لینے کو تیار نہیں بیکری والوں کی من مانیاں عروج پر ہونے کے باعث عوام لٹنے پر مجبور ہے
بھمبر(بیوروپورٹ) بھمبر شہر میں بیکری مالکان نے انت مچا دی رس 200 سے بڑھا کر 280 روپے کلو چھوٹی بریڈ 40 سے بڑھا کر 60 روپے جھوٹا بند 10 سے بڑھا کر 15 ، پیکٹ 280 سے بڑھا کر 480 ، کیک رس 30 سے بڑھا کر 500 فی کلو کردئیے گئے خریداروں کی قوت خرید جواب دے گئی مٹھائی بیکریوں کی اشیاء کے نرخ بڑی بڑی کمپنیوں سے بھی زیادہ ہوگئے ایس ڈی ایم ایکشن لینے کو تیار نہیں بیکری والوں کی من مانیاں عروج پر خود ساختہ ریٹ بڑھا لیے انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ، قریب ترین شہر پنجاب میں بیکری کی اشیا ء کی ریٹ جو ں کا توں ہیں جبکہ بھمبر میں خود ساختہ ریٹ بڑھا دئیے گئے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے کوئی چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہیں ، انتظامیہ کی خاموشی برقرار ہے ،خود ساختہ ریٹ کے اضافہ پر شہری سراپا احتجاج بیکری کی ہر چیز پر از خود اضافہ کردیا گیا ہے ، عوامی سماجی حلقوں اور شہریوں نے کمشنر میرپور ڈویثرن اور ڈپٹی کمشنر بھمبر سے فوری نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
بیکری مالکان

© Copyright 2019. All right Reserved