بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

انجمن تاجران موئیل بازار کے انتخابات 13 اکتوبر کو ہوں گئے




انجمن تاجران موئیل بازار کے انتخابات 13 اکتوبر کو ہوں گئے
برنالہ (تحصیل رپورٹر ) انجمن تاجران موئیل بازار کے انتخابات 13 اکتوبر کو ہوں گئے۔انتخابی مہم زوروں پر،تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران موئیل بازار کے انتخابات میں اتحاد پینل اور اتفاق پینل کے صدارتی امیدوران ایک دوسرے کے سامنے ہیں اور کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔اتحاد پینل کی طرف سے معروف سیاسی و سماجی اور کاروباری رہنما ملک زاہد حسین اعوان صدارتی امیدوار ہیں جبکہ جو کہ اس سے قبل بھی موئیل بازار کے صدر کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔اور موئیل بازار میں اپنا وسیع حلقہ اثر اور مضبوط گروپ رکھتے ہیں۔جبکہ ان کے مدمقابل خان رووف خان اتفاق پینل کے صدارتی امیدوار ہیں۔جو تاجران کے انتخابات میں پہلی دفعہ ہی صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ویسے تو دونوں پینلز کی طرف سے اپنی اپنی اکثریت کے دعوے کئے جا رہے ہیں ۔لیکن توقع یہ ہے کہ کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔اور جو بھی جیتے گا۔وہ بڑے تھوڑے ووٹوں سے کامیابی حاصل کرے گا۔سیاسی حلقوں میں اس بار انجمن تاجران کے انتخابات کو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے ۔کہ دونوں پینل سیاسی طور پر ایک ہی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔لیکن ان انتخابات کی روشنی میں یہ فیصلہ ہو گا کہ یونین کونسل افتخار آباد شمالی میں کس گروپ کی پوزیشن مضبوط ہے۔
13 اکتوبر

© Copyright 2019. All right Reserved