جمعہ‬‮   29   مئی‬‮   2020
 
 

کھوئی رٹہ تا بڑالی گالہ ہائی ایس سروس بحال کی جائے،راجہ فاروق


کھوئی رٹہ تا بڑالی گالہ ہائی ایس سروس بحال کی جائے،راجہ فاروق
لوکل ٹرانسپورٹ اڈہ تنازعہ کی وجہ سے بند ،عوام ذلیل و خوار ہورہے ہیں
ڈونگی(نمائندہ اوصاف)کھوئی رٹہ تا بڑالی گالہ ہائی ایس سروس کئی روز سے بند ہے لوکل ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث عوام ذلیل و خوار ہورہے ہیں اڈہ کے تنازعہ میں ہزاروں لوگ پس رہے ہیں عوام کو کس بات کی سزا دی جا رہی ہے انتظامیہ معاملات حل کروائے ان خیالات کا اظہار راجہ فاروق حان ، حوالدار (ر) راجہ عظیم خان ، چوہدری محمد اسلم ، حوالدار(ر) صدیق بٹ ، راجہ محمد ایوب نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انھوںنے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے کھوئی رٹہ تا بڑالی گالہ لوکل ٹرانسپورٹ اڈہ تنازعہ کی وجہ سے بند ہے جس سے عوام ، ملازمین اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں تحصیل انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں فی الفور معاملات حل کروا کر ٹرانسپورٹ کھولی جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔
راجہ فاروق

 
 
© Copyright 2020. All right Reserved