بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

صنعتوں کے نقصانات کا سروے جلد مکمل کیا جائے، جاویداقبال


صنعتوں کے نقصانات کا سروے جلد مکمل کیا جائے، جاویداقبال
زلزلے سے ماربل اور نیو انڈسٹری ایریا کی فیکٹریاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں
میرپور(نامہ نگار) صدر چیمبر آف کامرس چوہدری جاوید اقبال سے ڈائریکٹر انڈسٹریز ظفرا قبال کنٹھ اوررجسٹرار سردار سرفراز کی ملاقات ، زلزلے سے متاثر انڈسٹری کا سروے جلد مکمل کرنے ، صنعتکاروں کو ون ونڈوکے تحت سہولیات دینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق صدر چیمبر آف کامرس چوہدری جاوید اقبال سے ڈائریکٹر انڈسٹریز ظفراقبال کنٹھ اور رجسٹرار انڈسٹریز سردار فراز خان نے ان کے آفس میں ملاقات کی ، چوہدری جاوید اقبال نے اس موقع پر کہا کہ حالیہ زلزلے سے انڈسٹری کا انفراسٹریکچر بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ جبکہ سہولیات کی کمی کے باعث صنعتکارپریشان ہیں ۔ محکمہ صنعت وحرفت فوری طور پر انڈسٹری میں ہونے والے نقصانات کا فوری سروے مکمل کیا جائے زلزلے سے ماربل انڈسٹری میں ہونیوالے نقصانات کا فوری سروے مکمل کیا جائے زلزلے سے ماربل انڈسٹری اور نیو انڈسٹری ایریا کی فیکٹریاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جن کی جامع رپورٹ تیا ر کر کے حکومت کو مہیا کی جائے تاکہ صنعتکار وں کے نقصانات کا ازالہ ہو سکے ا س کے ساتھ ساتھ انڈسٹری آپریشن شروع کیا جائے کیونکہ یہ وقت کا تقاضا ہے خصوصاً پانی ، بجلی ، سڑکوں جیسے مسائل اولین توجہ کے طلب گار ہیں ۔ چیمبر ادارے کی راہنمائی کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گا ۔ اس موقع پر انڈسٹریز کے آفیسر ان ظفرا قبال کنٹھ، سردار سرفراز خان نے صدر چیمبر کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ زلزلے سے متاثرہ انڈسٹری کا سروے جاری ہے جس کو جلد مکمل کر لیاجائے گا
جاوید اقبال

© Copyright 2019. All right Reserved