جمعرات‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2019

مقبوضہ کشمیر میں 350سکولوں کی طالبات اغوأ ،شمیم حنیف


مقبوضہ کشمیر میں 350سکولوں کی طالبات اغوأ ،شمیم حنیف
اسلام آباد میں خواتین 16اکتوبر آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی، پریس کانفرنس
مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر شعبہ خواتین کی چئیر پرسن محترمہ شمیم حنیف نے کہا ہیکہ آزاد خطہ کی خواتین 16اکتوبر کو اسلام آباد میں آزادی کشمیر خواتین مارچ میں بھرپور شرکت کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام اور بربریت کی شکار خواتین کیساتھ یکجہتی کا اظہار کریںگی ان خیالات کااظہار اُنہوں نے جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طالبات کی عہدیداران صائمہ فیاض،ڈاکٹر فرزانہ،شگفتہ ناز،دانیہ ظفر،طوبیٰ خانم اور جماعت اسلامی کے رہنماء قاضی شاہد حمید کے ہمراہ سینٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں9لاکھ افواج نے ایک کروڑ عوام جن میں41لاکھ خواتین ہیں جنہیں محصور کر رکھا ہے۔مقبوضہ وادی کے عوام 66دنوں سے کرفیو اور لاک ڈاؤن کا شکار ہیں۔مقبوضہ وادی میں بچیوں ،خواتین کو ہراساں کیا جا تا ہے۔350سکولوں کی طالبات اغوأ کی گئیں خواتین کی عصمت دری،تشدد اورشہادت کے واقعات عالمی دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے کشمیر کے اندر میڈیا کو بھی نہیں جانے دیا جاتا اُنہوں نے کہا کہ16اکتوبر کے مارچ میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین اور نسانی حقوق کی ذمہ دار تنظیمیں شرکت کریں گی تاکہ مقبوضہ کشمیر کے حالات اور خواتین پر تشدد کے واقعات کو عالمی اداروں کے سامنے لایا جا سکے۔کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق حق کودارادیت اور خود اپنا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے ہم مقبوضہ کشمیر کو بھارت سے آزاد کروا کر کے پاکستان کیساتھ الحاق کروائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ کشمیر مزاکرات سے نہیں بلکہ جہاد سے آزاد ہو گا اقوام متحدہ مخلص ہوتا تو بھارت پر پابندیاں لگا کر اپنا کردار ادا کرے سیاسی و عسکری قیادت ملکر کشمیر کی آزادی کیلئے اقدامات کریں۔اُنہوں نے کہا کہ 10لاکھ بچیوں کو تعلیم سے محروم کیا گیا ہے لاکھوں بچیاں سکولز اور کالجز جانے سے محروم ہیں قابض افواج خواتین کو بطور ہتھیار استعمال کررہی ہے ۔تحریک کے دوران گیارہ ہزار ایک سو چوالیس خواتین کی عصمت دری کی گئی 22ہزارنو سو دس خواتین کو بیوہ ہوئیں اور ان کے شوہروں کا کوئی پتہ نہیں کہ وہ زندہ ہیں یا شہید کر دیے گئے 1,07,780بتیم بچوں میں نصف تعداد بچیوں کی ہے۔اُنہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ آزادی مارچ کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں۔
شمیم

© Copyright 2019. All right Reserved