جمعہ‬‮   29   مئی‬‮   2020
 
 

راولاکوٹ ،پی ڈی اے کے خلاف شہری کی رٹ منظور


راولاکوٹ ،پی ڈی اے کے خلاف شہری کی رٹ منظور
قبرستان کی اراضی میں کسی بھی قسم کی تعمیر نہ کی جائے، ہائی کورٹ کی ہدایت
راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی)پی ڈی اے کے خلاف کھڑک کے شہری کی رٹ ہائی کورٹ نے منظورکرلی ۔ہائی کورٹ نے پی ڈی اے کوقبرستان کی اراضی میں کسی بھی قسم کی تعمیر،قبضہ کرنے اوراس کوکسی بھی دیگراستعمال میں نہ لانے کی ہدایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق کھڑک کے شہری عبدالغفورولدکرم خان نے عدالت العالیہ میں پٹیشن دائرکرکے استدعاکی تھی کہ کھڑک مین روڈپرواقع قبرستان کے طورپردرج ہے پی ڈی اے بغیرایوارڈکے نہ تواسی قبرستان کاقبضہ لے سکتاہے اورنہ ہی اسے اپنے کسی مقصدکیلئے استعمال میں لاسکتاہے ۔عدالت نے رٹ پٹیشن منظورکرتے ہوئے پی ڈی اے کوواضح ہدایت کی کہ پی ڈی اے اراضی قبرستان کونہ تواپنے قبضہ میں لے سکتی ہے اورنہ ہی اسے دیگرمقاصدکیلئے استعمال میں لاسکتی ہے ۔اس نسبت ایک دعویٰ عنوانی عبدالرحمان بنام پی ڈی اے وغیرہ بھی عدالت العالیہ میںزیرکارتھاعدالت نے ایک ہی اراضی کی نسبت دعویٰ جات ہونے کے عبدالغفوربنام آزادحکومت میں رٹ جاری کی ۔لیکن پی ڈی اے کی طرف سے کچھ دنوں سے اخبارات میں غلط پروپیگنڈہ کیاجارہاہے۔رٹ وہی ایڈمٹ ہوتی ہے جس میں پٹیشنزکے موقف کوعدالت تسلیم کرتی ہے ۔رٹ پٹیشنزکی منظورہوئی ہے اس میں رسپانڈنٹس کاخوش ہوناسمجھ سے بالاترہے ۔پٹیشنرکے پاس فیصلہ کی نقل موجودہے جوکوئی بھی ملاحظہ کرسکتاہے۔
رٹ منظور

 
 
© Copyright 2020. All right Reserved