اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2019

سب سے زیادہ خطرناک پاکستان کی کرکٹ ٹیم ہے، عادل رشید


سب سے زیادہ خطرناک پاکستان کی کرکٹ ٹیم ہے، عادل رشید
کرس گیل مشکل ترین بیٹسمین،ویرات کوہلی کو آئوٹ کر کے خوشی ہوتی ہے ،گفتگو
چکسواری (سپیشل رپورٹر)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کشمیری نژاد لیگ سپنئر عادل رشید نے کہا ہے کہ میرا سلیکشن جب انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں ہوا تو سن کر بہت خوشی ہوئی کیونکہ میں نے بہت محنت کی تھی اور مجھے امید تھی کہ میں جلد انگلینڈ ٹیم کا حصہ ہوں گا سب سے مشکل بیٹسمین ویسٹ انڈیز کا کرس گیل ہے جس کو باولنگ کرنا آسان نہیں جبکہ سب سے زیادہ خوشی جس بیٹسمین کو ائوٹ کر کے ہوتی ہے وہ انڈین کرکٹ ٹیم کا کپتان ویرات کوہلی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عادل رشید نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پچھلے چار سال سے تیاری کی تھی ہمیں امید تھی کہ ہم ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں ایک سوال کے جواب میں عادل رشید نے کہا کہ سب سے خطرناک کرکٹ ٹیم پاکستان ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارئے میں میچ سے قبل تک کوئی پیشن گوئی نہیں کی جا سکتی عادل رشید نے کہا کہ جب پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کامیج ہوتا ہے تو میرئے گھر والوں کی ہمدردیاں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہوتی ہیں کیونکہ میں اس ٹیم کا حصہ ہوتا ہوں۔
عادل رشید

© Copyright 2019. All right Reserved