جمعرات‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2019

چکسواری بازار میں رات کی تاریکی میں موبائل شاپ پر چوری


چکسواری بازار میں رات کی تاریکی میں موبائل شاپ پر چوری
چور 27عددموبائل فونز، نقدی اور دیگرقیمتی سامان لے اڑے ،مقدمہ درج
چکسواری (سپیشل رپورٹر) چکسواری بازا ر میں 7اور8اکتوبر کی درمیانی رات موبائل فون شاپ میں نقب زنی نامعلوم چور 27عددموبائل فونز نقدی اور دیگرقیمتی سامان لے اڑے نامعلوم چورو ں کے خلاف مقدمہ درج ان کی گرفتار ی کے لئے کارروائی جاری تفصیلات کے مطابق چکسواری بازار کے دکاندار وحیداحمدجرال کی موبائل فون شاپ سے7 اور8اکتوبر کی درمیانی رات نامعلوم چورو ں نے نقب زنی کی واردات کی اوردکان سے رات کی تاریکی میں ستائیس موبائل فون نقدی اوردیگرفون سے متعلق قیمتی اشیاء لے گئے دکاندار کی درخواست پرپولیس تھانہ چکسواری نے نامعلوم چوروں کے خلاف کارروائی شروع کردی چکسواری بازار کے موبائل فون یونین کے عہدیداران اوردکاندار پولیس تھانہ چکسواری پہنچ گئے اورنامعلوم چوروں کی فوری گرفتاری کاپرزور مطالبہ کیا
چوری

© Copyright 2019. All right Reserved