جمعرات‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2019

ہومیو پیتھک کونسل آزاد کشمیر کے انتخابات 11نومبر کو ہونگے


ہومیو پیتھک کونسل آزاد کشمیر کے انتخابات 11نومبر کو ہونگے
امیدواران 14 اکتوبرکو ریٹرنگ آفیسر کواپنے کاغذات جمع کرواسکتے ہیں
مظفرآباد(سٹی رپورٹر)عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر کے احکامات کی روشنی میں ہومیو پیتھک کونسل آزاد کشمیر کے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ جس کے مطابق الیکشن مورخہ 11نومبر 2019کو ضلعی ڈرگ انسپکٹرز کے دفاتر میں ہوں گے ۔ الیکشن شیڈول کے مطابق الیکشن لڑنے کا خواہشمند امیدواران مورخہ 14-10-2019کو دفتر ریٹرنگ آفیسر واقع نظامت اعلیٰ صحت عامہ بلاک نیو ڈسٹرکٹ کمپلیکس مظفرآباد میں اپنے کاغذات مبلغ دس ہزار روپے بینک ڈرافٹ بطور سکیورٹی فیس ناقابل واپسی جمع کرواسکتے ہیں۔کاغذات کی چھان بین مورخہ 15-10-2019کو ہوگی ۔کاغذات کی واپسی مورخہ 16-10-2019کو جبکہ کاغذات کے خلاف اپیلیں مورخہ 17-10-2019کو کی جاسکیں گی جن پر اسی دن فیصلہ سنایا جائے گا اور اگلے روز مورخہ 18-10-2019کو امیدوار ان کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی ۔ پولنگ مورخہ 11-11-2019کو ضلع نیلم ، مظفرآباد، باغ، پونچھ ،سدھنوتی ، کوٹلی ،میرپور اور بھمبر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفاتر میں واقع ڈرگ انسپکٹر ز کرائیں گے ۔ضلع ہٹیاں بالا کے ووٹرز ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر مظفرآباد اور ضلع حویلی کے ووٹرز ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر باغ کے دفاتر میں اپنا ووٹ ڈالیں گے ۔نتائج کا اعلان مورخہ 13-11-2019کو کر دیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ڈاکٹر آفتاب حسین نے ریٹرنگ آفیسر بد ر حسین ملک ڈائریکٹر ایجوکیشن کو الیکشن کے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں ۔
ہومیو پیتھک کونسل

© Copyright 2019. All right Reserved