بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

سہر مدار پور کی سڑک کی ناقص تعمیر کا نوٹس لیا جائے، اخترحسین


سہر مدار پور کی سڑک کی ناقص تعمیر کا نوٹس لیا جائے، اخترحسین
حفاظتی دیواریں لگانا چھوڑدیں گئیں، متعدد مکانات کے گرنے کاخدشہ ہے
ہجیرہ(نمائندہ اوصاف) سہرمدارپور سڑک کے منصوبہ میں غفلت، حفاظتی دیواریں لگانا چھوڑدیں گئیں، متعدد مکانات کے گرنے کاخدشہ ،سڑک کی کشادگی کے دوران لوگوں سے دیواریں لگانے کا وعدہ کیاگیا تھا PTAکمپنی کے اہلکاران کو ٹس سے مس نہیں حکام بالا نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار سہرمدارپور کے رہائشی اخترحسین اعوان ولد سیدمحمدنے حکام بالا کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبہ میں کشادگی کرتے وقت سڑک کے قریب ترین سے کٹائی کرتے وقت سڑک سے ملحقہ لوگوں سے وعدہ کیاگیا تھاکہ وہ کٹائی کے فوراً بعد ان کے مکانات اوراراضی کی حفاظت کے لیے حفاظتی دیوارلگائی جائے گی، کٹائی اورتارکول کے بعد PTAکے اہلکاران غائب ہوگئے متعدد جگہوں پر جن مکانات کے بالکل قریب سے کٹائی کی گئی ہے ان کے گرنے کا خدشہ ہے، اخترحسین نے کہا کہ اگرکوئی جانی و مالی نقصان ہواتواس کی ذمہ دار ی PTAکنسٹریکشن کمپنی پرہوگی انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سہرمدارپور کے مقامات پر عین مکانات کے قریب سے ہونے والی کٹائی پرحفاطتی دیواریں لگائی جائیں تاکہ لوگوں کا کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہو۔
اختر حسین

© Copyright 2019. All right Reserved