بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

بھارتی فوج جعلی،صرف بڑھکیں مارناجانتی ہے،مرکنڈے کاٹجو


رافیل طیاروں پرجشن سمجھ سے بالا تر ، بھارت اسلحہ سازی کی صلاحیت سے محروم ،فوج چندہفتوں تک لڑسکتی ہے

نئی دہلی (نیوزایجنسیاں) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے بھارتی فوج کوجعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اسلحہ سازی کی صلاحیت سے محروم ہے، بھارتی فوج صرف چندہفتوں تک جنگ کرسکتی ہے،رافیل طیاروں پر جشن سمجھ سے بالاتر ہے، اچھی کمان کیلئے اچھے تیر انداز کا ہونا ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے بھارتی فوج پر تنقید کرتے ہوئے کہا رافیل طیاروں پرجشن منانے سے حقیقت نہیں بدلتی، حقیقت یہ ہے کہ بھارتی فوج جعلی ہے۔مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ بھارت اسلحہ سازی کی صلاحیت سے محروم ہے اور بھارتی فوج صرف چندہفتوں تک جنگ کرسکتی ہے۔یاد رہے چند روز قبل بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں لاواپک رہا ہے، جلد پھٹ جائے گا، پابندیاں اٹھائیں پھردیکھیں کس قسم کا احتجاج ہوتا ہے۔مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیربھارت کا ویت نام بن جائے گا، بھارت نے خصوصی درجہ ختم کرکے طویل گوریلا جنگ کی بنیاد رکھ دی ، خاتمے کا جشن منانے والوں کے لیے یہ جلد ڈرائونا خواب ثابت ہوگا۔
مرکنڈے کاٹجو

© Copyright 2019. All right Reserved