اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2019

کشمیری قوم کے مقدر میں آزادی لکھ دیاگیا ہے


کشمیری قوم کے مقدر میں آزادی لکھ دیاگیا ہے،سجادانور
عزم جہاد کانفرنس میں لوگ اسلاف کے نقش قدم پر چلنے کا عزم کریں گے
راولاکوٹ ( نمائندہ خصوصی) عزم جہاد کشمیر کانفرنس میں ضلع پونچھ کے غیور لوگ ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلنے کا عزم کریں گے ۔کشمیری پانچ اگست سے قصاب مودی نے مقید کیے ہو ئے ہیں ، مودی اور اس کے حواریوں کی کشمیر میں شکست نوشتہ دیوار ہے ، نہ صرف کشمیری بھارتی غلام سے آزاد ہوں گے بلکہ انڈیا کا ظلم وستم مظلوموں کی آہیں اسے مزید ٹکڑوں میں تقسیم کریں گے ، ان خیالات کااظہار امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سردار سجاد انور خان نے تھوراڑ ، رہاڑہ اور راولاکوٹ میں عزم جہاد کشمیر کانفرنس کے حوالے سے رابطہ مہم کے سلسلہ میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہو ںنے کہا کہ کشمیری لازوال تاریخ رکھتے ہیں ۔قربانیوں کا بے مثال تاریخ رکھنے والی کشمیری قوم کے مقدر میں آزادی لکھ دیاگیا ہے ۔مودی سرکار ظلم وستم کا ہر حربہ استعمال کر کے در اصل اپنی ناکامی کا بین ثبوت دے گئی ہے ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قائد تحریک اسلامی سنیٹر سراج الحق جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان اور دیگر قائدین کا سرزمین راولاکوٹ پر تاریخی استقبال کیاجائے گا ، جماعت اسلامی اس پار جاری تحریک اور اس کے قائدین سید علی گیلانی ، شبیر احمد شاہ ، یسین ملک ، میر واعظ عمر فاروق ، عبد الحمید اور دیگر کی جدوجہد کو تقویت دینے کا باعث بنے گی ، اجتماعات سے نزاکت محمود، سردار زاہد حسین ، عبدالرحیم خان، عدیل عارف، لیاقت حسین ، چنگیز خان، اور دیگر نے خطاب کیا
کشمیری

© Copyright 2019. All right Reserved