منگل‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2019

دوکالم نوویک جوکووچ شنگھائی ماسٹرز پری کوارٹر فائنل میں داخل


دوکالم
نوویک جوکووچ شنگھائی ماسٹرز پری کوارٹر فائنل میں داخل
کینیڈین حریف کھلاڑی ڈینس شاپووالوو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست ہوئی
شنگھائی(سپورٹس ڈیسک) سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک جاپان اوپن میں کامیابی کے بعد سنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز راؤنڈ 32 میچز میں سربین ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈین حریف کھلاڑی ڈینس شاپووالوو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رواں جاپان اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
shf/tmb 1709
******** آئٹم نمبر

© Copyright 2019. All right Reserved