منگل‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2019

دوکالم باکس سمانتھا سٹوسر تیانجن اوپن سنگلز پری کوارٹر فائنل سے باہر


دوکالم باکس
سمانتھا سٹوسر تیانجن اوپن سنگلز پری کوارٹر فائنل سے باہر
بیجنگ(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کی نامور ٹینس سٹار سمانتھا سٹوسر تیانجن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ چین میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں قزاخستان کی یولیا پیوٹنٹسوا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلوی ٹینس سٹار سمانتھا سٹوسر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل راؤنڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، کوارٹر فائنل میں انکا مقابلہ کل تیونس کی اونس جابیئر سے ہوگا۔

© Copyright 2019. All right Reserved