جمعہ‬‮   29   مئی‬‮   2020
 
 

دوکالم مصباح الحق پر سوشل میڈیا پر تنقید ، دلچسپ تبصرے جاری


دوکالم
مصباح الحق پر سوشل میڈیا پر تنقید ، دلچسپ تبصرے جاری
کوچ نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کو موقع دے کر دونوں کا کیریئر ختم کر دیا ، صارفین
لاہور(سپورٹس ڈیسک)مہینوں بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے پاکستان لوٹنے کی خبر سن کر کرکٹ کے شائقین میں جو خوشی کی لہر دوڑی، وہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور شائقین کی اپنی ٹیم کو جیتتا دیکھنے کی خواہشات پر دو بار پانی پھر گیا۔کوچ مصباح الحق کئی دنوں سے سرخیوں میں ہیں مگر بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین تیسرے اور آخری میچ سے پہلے ہی ان کی کارکردگی کا رزلٹ کارڈ مرتب کرتے نظر آئے۔سابق آسٹریلوی کھلاڑی اور اسلام آباد یونائیٹد کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے مصباح کو 2عہدے دینے پر تنقید کی ڈین جونز کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مصباح کے دوہرے عہدے کے بارے میں صارف عبید الرحمان کا کہنا تھا کہ \'یہ ٹیلنٹ صرف پاکستان میں ہوتا ہے، دنیا حیران ہے۔ اب آگے مصباح وسیم خان(مینیجنگ ڈائریکٹر، پی سی بی)کی جگہ اور پھر پی سی بی چیئرمین کی نشست پر بھی نہ آ جائیں۔سید اسد علی نامی ٹوئٹر صارف کہتے ہیں کہ بیٹے نے تیسرے میچ کے لیے 3000روپے کا ٹکٹ یہ سوچ کر خریدا کہ یہ سوپر ڈوپر فیصلہ کن میچ ہو گا لیکن مصباح کا شکریہ کہ ممکنہ طور پر یہ میچ وائٹ واش ثابت ہو سکتا ہے۔ بیٹے کو سری لنکن ٹیم کی کِٹ پہننے کا مشورہ دیا ہے۔ صارف عمران عباس نے اپنی ٹویٹ میں لکھا \'یہی ہوتا ہے جب آپ بوم بوم کی جگہ ٹک ٹک کا انتخاب کرتے ہیں، آپ کی ٹیم چھکے لگانا بھول جاتی ہے۔جہاں مصباح الحق کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں ایک صارف اپنی ٹویٹ میں ان کا شکریہ کرتے دکھائی دیے۔ صارف فرقان نے لکھا مصباح نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کو موقع دے کر بلآخر ان کا کریئر ختم کر دیا ہے۔ مصباح کا شکریہ۔

 
 
© Copyright 2020. All right Reserved